عمران خان نے کبھی قوم کا بھلا نہیں کیا ،انکی باتیں بیمار ذہن کی علامت ہیں :پرویز رشید

عمران خان نے کبھی قوم کا بھلا نہیں کیا ،انکی باتیں بیمار ذہن کی علامت ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے مثبت کام بھی پورے ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،انہیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرناہوگی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ملتان میں جلسے سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں آنے کے بعد قوم کا کیا بھلا کیا ہے ،اگر وہ اور ان کی ٹیم اتنی اہل ہوتی تو آج خیبرپختونخوا کے عوام مسائل سے دوچار نہ ہوتے۔عمران خان کو الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے اور ان کی باتیں بیمار ذہن کی علامت ہیں اس لیے انہیں اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -