انقرہ ،بس سٹاپ کے قریب کار میں دھماکہ،35افراد جاں بحق ،75شدید زخمی

انقرہ ،بس سٹاپ کے قریب کار میں دھماکہ،35افراد جاں بحق ،75شدید زخمی

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 35افراد جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،میڈ یا رپورٹس کے مطابق انقرہ کے علاقے وسطی گوون میں واقع بس سٹاپ کے قریب کار میں موجود بم سے دھماکہ ہوا ہے جس میں 35افراد جاں بحق جبکہ 75افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور ایک بس میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے دو روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ دی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -