ہنگو ،کوئلے کی کان سے مزید 6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد 8ہو گئی

ہنگو ،کوئلے کی کان سے مزید 6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ہلاکتوں کی تعداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(آن لائن)ہنگو میں کوئلے کی کان سے مزید 6مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کان بیٹھ جانے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد8ہوگئی۔لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں شدید بارشوں کے باعث کوئلے کی کان منہدم ہوگئی تھی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کوئلے کی کان میں حادثے کے وقت 40 مزدور کام کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے27 مزدروں کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیاتھا جبکہ جاں بحق 2 مزدوروں کی لاش بھی کان سے نکال لی گئی تھیں۔اب بھی کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلیے امدادی کارروائی جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں سو سے زیادہ جوان مصروف ہیں اور بھاری مشینری کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ زخمی مزدروں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کیا گیا ہے

مزید :

صفحہ اول -