رانا مشہود کے گردنیب کا گھیرا تنگ ،ایکسائز اور بورڈ آف ریو نیو سے گاڑیوں اور جائیداد کی تفصیلات طلب

رانا مشہود کے گردنیب کا گھیرا تنگ ،ایکسائز اور بورڈ آف ریو نیو سے گاڑیوں اور ...

  

لاہور(شہباز اکمل جندران)قومی احتساب بیورو لاہور نے ایکسائز اینڈٹیکسیشن اور بورڈ آف ریونیو پنجاب سے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد ،ان کے اہل خانہ اور قریبی عزیزوں کے نام رجسٹرڈ کی جانے والی گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے صوبائی محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن اور بورڈ آف ریونیو پنجاب سے صوبائی وزیر ، ان کے اہل خانہ اور قریبی عزیزوں کے نام پر منتقل ہونے والی تمام غیر منقولہ جائیداد اور گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نیب کی طرف سے دونوں محکموں کو بھیجے جانے والے خط کے ذریعے رانا مشہود احمد خان ان کی اہلیہ فرحت مشہودد ، ان کی بیٹیوں رامین، زوحا اور ماہین مشہود ،عثمان انور ان کی اہلیہ نائمہ انوربیٹیوں آمنہ،شفا و مریم عثمان بیٹوں طلحہٰ عثمان اور ابراہیم عثمان سمیت 16افراد کے متعلق معلومات طلب کی گئی ہیں۔ جس پربورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے کے تمام سب رجسٹراروں اور تحصیلداروں نیب کے خط کی کاپی کے ہمراہ خط لکھ دیا ہے۔تو ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام ڈائریکٹروں اور ایم آر ایز کو نیب کے خط کی کاپی کے ہمراہ لیٹر لکھ دیا ہے۔ تاکہ متذکرہ بالا کے نام پر رجسٹرڈ ہونے والی تمام گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات اکھٹی کی جاسکیں۔

مزید :

صفحہ اول -