پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے پینل بنا کر انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے لیا

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے پینل بنا کر انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات میں پینل بنا کر انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے لیا، تمام رہنماؤں کو گروپ بندی ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ختم نہ کی گئی تو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے مختلف پینلز بنا کر انتخابات میں حصہ لینے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات انفرادی کے بجائے پینل کی سطح پر لڑے جا رہے ہیں۔کمیشن کا کہنا ہے کہ افسوسناک بات ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے پینل بنائے جا رہے ہیں، اگر کسی نے ہم خیال ارکان سے مشاورت کرنی ہے تو اس کی تشہیر نہ کی جائے، پینل بنانے والے رہنماء سات روز میں ان گروپوں سے خود کوالگ کریں، ایسا نہ کرنے پر ان رہنماؤں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انٹرا پارٹی انتخابات میں جہانگیر ترین کا یونٹی گروپ جبکہ حامد خان کا نظریاتی گروپ متحرک ہے

مزید :

صفحہ آخر -