دمام سے لاہور آنیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

دمام سے لاہور آنیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)دمام سے لاہور آنے والی پرواز میں 70 سالہ مسافر دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق دمام سے لاہور آنیوالا 70 سالہ مسافر ظفر اقبال دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ظفر اقبال شاہین ائیر پرواز 712 کے ذریعے دمام سے لاہو رآرہا تھا۔ ظفر اقبال گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔ ائیر پورٹ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی۔ جس کے بعد ورثا کی میت کو لاہور سے بذریعہ ایمبولینس گوجرانوالہ لے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -