چودھری سرورکا بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت کیلئے احتجاجی تحر یک کا اعلا ن
چودھری سرورکا بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت کیلئے احتجاجی تحر یک کا اعلا ن
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گور نر وتحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوارچودھری محمدسرور نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت دلوانے کیلئے احتجاجی تحر یک چلانے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پنجاب میں ون مین شو کا نظام نہیں چلانے دیا جا ئیگا ‘نیب کے خلاف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے،(ن) کا اپنے ا راکین اسمبلی کو25/25کروڑ کے تر قیاتی فنڈز دینا کر پشن اور صوبائی خزانہ پر ڈاکہ ہے ‘ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جائیں،نیب پنجاب میں کاروائی کر یگی تو حکمرانوں کی کر پشن بے نقاب ہوگی،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے سواکچھ نہیں ہوگا ‘عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ وہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں آئی ٹی ایف کے زیر اہتمام پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سردار کامل عمر،رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد،تحریک انصاف یوتھ ونگ کے چوہدری وسیم رامے،آئی ٹی ایف پنجاب کی صدر ثانیہ کامران،سابق صدر یوتھ ونگ سنٹر ل پنجاب عبیدالر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چودھری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے کر پشن کی ہے اسی وجہ سے وہ پنجاب میں نیب کی کاروائیوں سے خوفزدہ ہو تے ہیں مگرتحر یک انصاف حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی اور ملک میں کر پشن کر نیوالے ہر شخص کا بلاتفر یق احتساب ہو نا چاہیے ورنہ کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔