انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم شروع،16مارچ تک جاری رہے گی

انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم شروع،16مارچ تک جاری رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوزرپورٹر)انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم آج سے شروع ہوگی جو 16مارچ تک جاری رہے گی۔متعلقہ پولیس تھانوں کو الرٹ رہنے اور پیٹرولنگ کا عمل بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلائیں گی۔ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز، ہوائی اڈوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی خصوصی کیمپس لگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق قومی مہم کے دوران پنجاب کی 3550یونین کونسلوں میں ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اورتمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور پولیس حکام کو پولیو کے خلاف قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے بتایا کہ ایک کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 43ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں مسافر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیو ورکروں کو سکیورٹی دینے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ پولیس تھانوں کو الرٹ رہنے اور پیٹرولنگ کا عمل بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
انسداد پولیو

مزید :

صفحہ آخر -