شہباز شریف کی زیر صدارت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری سے متعلق اجلاس 4 گھنٹے جاری رہا

شہباز شریف کی زیر صدارت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری سے متعلق اجلاس 4 گھنٹے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ، دیہی و بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی اور تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے شعبہ صحت میں اصلاحات اورعلاج معالجہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے متعین کردہ اہداف پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کواس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں،لہٰذا ہم سب کو اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت کے تحت دکھی انسانیت کوریلیف دینے کیلئے دن رات محنت کرنی ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دنیا اور دین دونوں کمائے جاسکتے ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یہ شعر پڑھا۔
درددل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

مزید :

صفحہ آخر -