مصطفی کمال جو پارٹی بنا رہے ہیں ، وہ درست ہے، نثار کھوڑو

مصطفی کمال جو پارٹی بنا رہے ہیں ، وہ درست ہے، نثار کھوڑو

  

خیرپور (بیورو رپورٹر ) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں اجازت ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی پارٹی بنائے مصطفی کمال جو پارٹی بنا رہے ہیں وہ درست ہے، ماضی میں ایسی پارٹیاں بنتی رہی ہیں وزیر اعظم نے جونیجو لیگ سے نکل کر ن لیگ بنائی ، پگارا لیگ اس سے قبل بنی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈس ریسورس سینٹر کی جانب سے کوٹ ڈیجی قلعہ کے دامن میں قائم ہیری ٹیج پارک میں تعلیمی میلے کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سب سے مضبوط اور مستحکم ادارہ عوام ہے عوام جس کو منتخب کرے گی وہ حکومت کرے گا ،آئی جی سندھ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پر الزمات تھے اور نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ہوئی ہے سابق آئی جی کے خلاف انکوائری ہورہی ہے ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کے کنٹرول میں رینجرز پولیس کی مدد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی میلے منعقد کرنے سے طلباء و طالبات میں ایک نیا شعور پیدا ہوتا ہے ایسے میلے سندھ کے ہر شہر میں ہونے چاہیں حکومت ایسی سرگرمیوں میں ہر اول دستہ ثابت ہوگی اور یہ اچھا رواج ہے اس سے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے، طلباء کے ملاپ ، سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور یکجہتی کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے جو اچھی ریت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے جس سے اسپتال ویران ہونگے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں حکومت بھرپور مدد فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ دیہات اور شہر کے فرق کو ختم کرنے کے لیے سندھ میں میلے مچائے جائیں یہ سندھ کی ثقافت کا حصہ ہیں اس موقع پر آئی آر سی کی میڈم صادقہ صلاح الدین نے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے تعلیمی میلے میں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور اپنی خاص دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -