حج پالیسی 2016ء پر بریفنگ ،سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے مذہبی امور کا اجلاس 16مارچ کو طلب

حج پالیسی 2016ء پر بریفنگ ،سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے مذہبی امور کا اجلاس 16مارچ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی 2016ء سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے مذہبی امور کا اجلاس 16مارچ کو طلب کر لیا گیا اجلاس میں حج پالیسی2016ء کے حوالے سے وفاقی سیکرٹری کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی ،یاد رہے قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر حج پالیسی2015ء کو حج2016ء میں جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے سرکاری حج پیکج میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور حج2016ء میں سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں کوٹہ آدھا آدھا تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -