کراچی میں کشمیریوں کی نشستوں پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ، بیرسٹر سلطان محمود

کراچی میں کشمیریوں کی نشستوں پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ، بیرسٹر سلطان محمود

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدراورسابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود نے کہاہے کہ آزاد کشمیرمیں پیپلزپارٹی اورنون لیگ جبکہ کراچی میں کشمریوں کی نشستوں پرقبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، کراچی میں قبضہ مافیا کے دانت نکال دیے گئے ہیں ،آزاد کشمیرکوبدل دوکے انتخابی نعرے کی طرح کراچی میں بدل دوکا نعرہ قبضہ مافیا سے کشمیریوں کی نشستیں واپس لیں گے۔ تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پرکشمیری عمائدین سے ملاقات اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ دنیا آزاد کشمیرانتخابات کا موزانہ مقبوضہ کشمیرانتخابات سے کرتی ہے اس لیے کشمیرمیں شفاف انتخابات کے لیے فوج کوتعینات کیا جائے،انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں منصفانہ انتخابات تحریک آزادی کشمیرکے لیے تقویت کا باعث بنیں گے بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ ملک میں دوہزارتیرہ میں ہونے والے انتخابات کی غلطیاں آزاد کشمیرانتخابات میں نہیں دہرانی چاہئیں، کشمیرمیں دوہزارتیرہ کے عام انتخابات کی طرح الیکشن کرائے گئے توحالات بے قابو ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکے انتخابات عالمی سطح پرمانیٹرکیے جاتے ہیں اگرانتخابات شفاف نہ ہوئے توتحریک آزادی کشمیرکے لیے نقصان دہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں سات ہزار بھارتی فوج کی موجودگی میں ڈھونگ انتخابات ہوتے ہیں،آزاد کشمیرمیں نوماہ تک چیف الیکشن کمشنرکا تقررنہیں کیا گیا اورتاخیری حربے استعمال کیے گئے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ووٹرفہرستوں کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے اورانتخابات میں فوج کوتعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بدل دوکشمیرکا نعرہ دیا ہے کراچی میں بھی بدل دوکراچی کا نعرہ دیں گے کراچی میں کشمیریوں کی دونشستوں پرمافیا کا قبض ہے جسے آزاد کرائیں گے اورآزاد کشمیرکی طرح کراچی سمیت ملک بھرسے کشمیری نشستیں بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مک مکا کی سیاست کوشکست دیں گے پی پی نون لیک ایک سکے کے دورخ ہیں مک مکا کی سیاست کے خلاف ضمنی انتخابات جیتا عام انتخابات بھی جیتیں گے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مک مکا کی سیاست کے خاتمہ کا آغازآزاد کشمیرانتخابات سے ہوگا اورکشمیرمک مکا کی سیاست کا قبرستان بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا آغازکشمیرسے ہوگا کشمیرکی طرح کراچی کوبھی را کے ایجنٹوں سے آزاد کرائیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -