حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو علیحدگی اختیار کرلیں گے،مخدوم جمیل الزماں

حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو علیحدگی اختیار کرلیں گے،مخدوم جمیل الزماں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہالا (خصوصی رپورٹ )پی پی حکومت سے صوبائی وزیر روینیو ناراض،ہالامخدوم ہاؤس میں سروری جماعت پاکستان کے منعقدہ سروری جماعت کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور صوبائی وزیر روینیو مخدوم جمیل الزماں نے خطاب کرتے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اگر صوبائی حکومت نے ماضی کی طرح رویہ تبدیل نہ کیا اور سروری جماعت کے ارکان کے مسائل حل نہ کئے تو آئندہ الیکشن میں ہمارے راستے علیحدہ ہوں گے اور اپنے نمائندے کھڑے کریں گے،ہمیں قطعی طور مخدوم امین فہیم نے ہمیشہ کے لیئے پی پی کا ساتھ دینے کے لیئے نہیں کہا ہے جبکے مخدوم خاندان نے جیل کاٹ کر بڑی قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کے مخدوم امین فہیم کے بعد ان کی قربانیوں کے باعث ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کو پی پی کا وائیس چیرمین منتخب کیا جائے ،انہوں نے کہا کے مخدوم امین فہیم نے مجھے وصیت کی ہے جسے وقت آنے پر ظاہر کروں گا انہوں نے کہا کے دنیا کے عہدے ،وزارت عظمیٰ سمیت سندہ کے کئی عہدے میرے سامنے سرور نوح کے گدی نشین کے عہدے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کے پیر الاہی بخش اگر وزیر اعلیٰ سندہ ہوئے تو انہیں سپورٹ مخدوم غلام حیدر صدیقی کی تھی انشا ء اللہ اگر مخدوم خاندان کے لیئے پی پی نے رویہ تبدیل نہ کیا تو آئندہ وزیر اعلیٰ سندہ بھی سروری جماعت کی سپورٹ سے ہوگا انہوں نے اپنے مریدین کو اللہ کے احکامات اور نبی ﷺ کے طریقوں پہ چلنے کی ہدایت کی اور کہا کے اسی سے دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل ہوگی جس کے بعد پی پی قومی اسیمبلی رکن اور سروری تنظیم پاکستان کے چیرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کئی پی پی کے منتخب نمائندے سروری جماعت کے ہزاروں لوگوں سے ووٹ لے کر انہیں نظر انداز کرتے ہیں اگر یہ روایت ختم نہ ہوئی تو تبدیلی وقت کا مقد ر بن جائے گی انہوں نے کہا کے مخالفین کو بھی ساتھ لے چلیں گے کسی سے زیادتی نہ ہوگی اس لیئے کے یہ مخدوم خاندان کی روایت ہے اس موقعے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کے ملک میں امن امان کے قیام کے لیئے پاک فوج کا اہم کردار ہے اس موقعے پر مخدوم احمد الزماں، مخدوم محبوب الزماں، سروری جماعت کے ضلعی رہنما محمد بچل مغل،اسلم پیرزادہ، گل پھنوردیگر موجود تھے