فاطمہ ؑ کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،شبیر طاہری

فاطمہ ؑ کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،شبیر طاہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ شبیر الحسن طاہری نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ ؑ کی سیرت و کردار اور طرز زندگی عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے ،یہ بات انہوں نے عزاء خانہ زہرہ سولجر بازار میں منعقدہ مرکزی مجلس شہادت سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ ؑ اچھی ماں ،بیٹی اور اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ ایسی عظیم شخصیت کی مالک تھیں ،جنہوں نے ہر محاذ پر رسالت ماب ﷺ کے شانہ بشانہ دین کی ترویج کی اور دین کو فتح مند اور کامیابی سے ہمکنار کیا ،آج دنیا جن مصائب و مشکلات میں مبتلا ء ہے اس سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ہم مقد س ہستیوں کی پیروی کریں اس سے قبل منصور زیدی نے سوز خوانی اور سہیل شاہ نے سلام عقیدت پیش کیا،بعد ختم مجلس ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محفل شاہ خراسان پر اختتام پذیر ہوا جس میں علماء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔