لا گوٹیکس حج کی سعادت سے محروم کرنا ہے، حیات خان

لا گوٹیکس حج کی سعادت سے محروم کرنا ہے، حیات خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان نے پاکستان کے ایئر پورٹس پر جدہ ائیر پورٹ کی توسیع کے آڑمیں زائرین عمرہ و حج پر ''ائیر پورٹ بلڈنگ ٹیکس''کے نام سے دس ہزار روپے ٹیکس لاگو کر نے کو پاکستان کے مسلمانوں کو اللہ پاک کی عبادت اور فرض رکن حج کی سعادت حاصل کر نے سے روکنے اور محروم رکھنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نئے ٹیکس کی وصولی سے حکومت اور ائیر لائنز کی منافلی ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ لہٰذا حکومت اس ناجائز اور غیر قانونی ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی مد میں ٹیکس وصول نہیں کر رہا ہے بلکہ زائرین عمرہ و حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ تمام زائرین سستا اور آسان حج و عمرہ کر سکے۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ عرصہ چالیس سال سے اسلامی نظریاتی کونسل قائم ہے مگر اب تک کونسل نے حج سمیت دیگر عبادت کے سہولیات اور عام کر نے کے لئے کسی قسم کا کر دار ادا نہیں کیا ہے بھارت کی حکومت عازمین حج کو حج اخراجات میں مراعا ت دینے کے علاوہ ائیر لائن کے ٹکٹ و دیگر ٹیکسز میں چھوٹ دے رہا ہے مگر مسلمان ملک پاکستان میں زائرین حج و عمرہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے#