ڈیرہ،محکمہ خان پر پولیس کا چھاپے،2 خواتین سمیت 6گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ اعوان آبادمیںآس محمد کے قحبہ خانہ پرکامیاب چھاپہ‘دوخواتین سمیت چھ افرادگرفتار‘ڈیڑھ کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس‘دوبوتل شراب اورغیراخلاقی اشیاء برآمد‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیفٹیننٹ کمانڈر(ر)یاسرآفریدی کی ہدایت پرایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ اعوان آبادمیںآس محمدنامی شخص کے قحبہ خانے پرچھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران پولیس نے ہمایوں ولدعبدالقیوم سکنہ محلہ دوست محمدکٹی خیل ٹانک سے ہزاروں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلوچرس برآمدکرلی جبکہ فیصل ولدارشادعلی راجپوت سکنہ ملتان حال چمن چوک سے ایک بوتل شراب‘عبداللہ بنوچی ولدسلیمان سکنہ ٹانک سے ایک بوتل شراب برآمدکرلی۔اسی طرح ملتان کی رہائشی نازیہ بی بی اوراٹک کی رہائشی حسینہ بی بی عرف گڑیاکوبھی گرفتارکرلیا۔جبکہ قحبہ خانے کامالک آس محمدعرف امجدموقع پرموجودنہ تھا۔پولیس نے موقع سے غیراخلاقی سامان بھی برآمدکیا۔کینٹ پولیس نے ایس ایچ اومحمدعدنان کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف 371A-294-371B-4PEHO/9e,CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔