علی امین گنڈہ پور کا صوبائی صدرات کا الیکشن لڑنے کا اعلان

علی امین گنڈہ پور کا صوبائی صدرات کا الیکشن لڑنے کا اعلان

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی صوبائی صدارت کاالیکشن لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگرپی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اورپارٹی نے حکم دیاتووزارت مال کے قلمدان سے استعفیٰ دینے سے بھی گریزنہیں کرونگا۔وزارت پارٹی اورورکرزکی امانت ہے۔ہمارے لئے عمران خان کاوژن اورانکووزیراعظم کی کرسی تک پہنچانازیادہ اہمیت کاحامل ہے۔آج تک تنخواہ اورمراعات حاصل نہیں کیں۔اسکے لئے ڈیرہ والوں کوفخرہوناچاہئے۔جووعدے الیکشن میں میں نے کئے انشاء اللہ2018ء تک ان وعدوں کوپوراکرکے دکھاؤنگا۔صوبائی صدارت کے اہم عہدے پرپہنچ کر علاقے اورپارٹی کی بہتراندازمیں خدمت کرونگا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں22-21-20مارچ 2016ء کو میلہ اسپان کاانعقادکیاجارہاہے۔جس میں ثقافتی کھیلوں کے علاوہ مشاعرے‘نعت خوانی‘قرأت اورباڈی بلڈنگ سمیت دیگرکھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ٹاؤن ہال میں20تا23مارچ تک مینابازارکاانعقادکیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرتحصیل ناظم سردارعمرامین خان گنڈہ پور بھی موجودتھے۔سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لینامیراجمہوری حق ہے اورمیں امیدکرتاہوں کہ پارٹی ورکرزہماری حمایت کرینگے۔پارٹی کاپابندہوں۔انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میں خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاق سے معاملات طے کرلئے ہیں اورعنقریب عمران خان اس اہم منصوبے کاافتتاح کرینگے۔اس سے ڈیرہ اسماعیل خان کی32لاکھ ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت دیگرصوبوں کے برعکس اپوزیشن کے ممبران کوبرابری کی بنیادپرترقیاتی فنڈزمہیاکررہی ہے۔جبکہ دیگرصوبوں میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کوکوئی ترقیاتی فنڈزنہیں دےئے جارہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔مولانافضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان پیسکوکے ایکسین پیرثمرشاہ کی تبدیلی کورکوانے کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نوازشریف سے کان میں بات کرسکتے ہیں توڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے کیوں بات نہیں کرسکتے۔میں نے اپنے فنڈزسے مختلف علاقوں میں بجلی کے مسئلہ کے حل کیلئے نئے ٹرانسفارمرزلگوائے ہیں جن کیخلاف مولانابرادران کے اشارے پرپیرثمرشاہ نے وفاق کولیٹرلکھے ہیں انکوشرم آنی چاہئے کہ جس گھرمیں چاردن سے پانی نہ ہواوراگروہاں پرہم نے ٹرانسفارمرزمہیاکرکے بجلی فراہم کی تویہ کونساغیرقانونی کام ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ظالم فرعون بنے بیٹھے ہیں۔اب دمادم مست قلندرہوگا۔ان سے عوام سے کی گئی انکی زیادتیوں کاحساب لینگے۔انشاء اللہ صوبائی صدارت کی نشست پر بھرپورکامیابی حاصل کرکے پارٹی کی بہتراندازمیں خدمت کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -