ڈیرہ،اشتہاری کو پناہ دینے والا گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)صدرپولیس نے مندھراں کلاں میں قتل کیس کے اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراسکے والدکوگرفتارکرلیاجبکہ دوسری کارروائی میں علاقہ کوکارسے اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراسکے دوبھائیوں سے ناجائزاسلحہ بھی برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدرپولیس نے مندھراں کلاں میں اشتہاری ملزم عنایت اللہ کوپناہ دینے پراسکے والدعبدالغفاربلوچ ولدمحمدنوازکوگرفتارکرلیااوراسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اسی طرح دوسری کارروائی میں علاقہ کوکارمیں پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کوپناہ دینے پراسکے دوبھائیوں کے گھروں سے ناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس نے اشتہاری ملزم کے بھائی ارشدسے ایک ریپیٹربارہ بوراورسات کارتوس جبکہ سہیل سے ایک بندوق بارہ بوراورپندرہ کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔