سا بق صو بائی وزیر سردار حسین بابک 16 اور 17مارچ کو شانگلہ کا دورہ کریں گے

سا بق صو بائی وزیر سردار حسین بابک 16 اور 17مارچ کو شانگلہ کا دورہ کریں گے

  

الپوری(نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی جنرل سیکرٹر ی اور سا بق صو بائی وزیر سردار حسین بابک 16اور 17مارچ کو شانگلہ کا دورہ کریں گے، دورہ کے مو قع پر حسین علی شاہ صو بائی نائب صدر ، جاوید خان یوسف زئی صو بائی نائب صدر ، نثار خان جوائنٹ سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن ان کے ہمراہ ہوں گے، اے این پی شانگلہ کے سیکرٹری اطلا عات الطاف گلاب شاہپور نے صحا فیوں سے تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی جنرل سیکرٹر ی سردار حسین بابک 16اور 17مارچ کو شانگلہ کا دورہ کریں گے،جبکہ اے این پی صو بائی نائب صدر حسین علی شاہ ، صو بائی نائب صدر جاوید خان یوسف زئی، نثار خان جوائنٹ سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن ان کے ہمراہ ہوں گے، دورہ کے مو قع پر پارٹی قائدین 16مارچ کو دن دو بجے بشام میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر یں گے جبکہ 17مارچ کو صبح دس بجے چکیسر میں پارٹی ورکرز سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات نے پارٹی ورکرز سے بر وقت پہنچنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -