صوابی،گرلزپرائمری سکول کی 344 طالبات کیلئے صرف 5 استانیاں مقرر

صوابی،گرلزپرائمری سکول کی 344 طالبات کیلئے صرف 5 استانیاں مقرر

  

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع کونسل صوابی کے رکن انور سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ یو سی پابینی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیرئی میں طالبات کی تعداد344، ٹیچرز کی 5اور کلاسز کی تعداد6ہے ۔ لیکن سکول میں ٹیچر کی عدم موجودگی سے ایک کلاس ضائع ہو رہا ہے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو دو ماہ سے تحریری طور پر آگاہ کر تا رہا ہوں مگر تاحال شنوائی نہیں ہور ہی ہے سکول ہذا سے ایک ٹیچر کی ترقی پانے سے تبادلہ گرلز پرائمری سکول نمبر1پابینی ہو چکا ہے۔ جب کہ بنیادی پوسٹ سب ڈویژن ایجو کیشن کی ملی بھگت سے ختم کیا جاچکا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں انکوائری کرائی جائے چونکہ گرلز پرائمری سکول پابینی میں استانیوں کی تعداد مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہے لہذا اس پوسٹ کی استانی دوبارہ گرلز پرائمری سکول سیرئی میں تعینات کرائی جائے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -