درگئی سلگرو میں ہوائی گولی لگنے سے لڑکی زخمی

درگئی سلگرو میں ہوائی گولی لگنے سے لڑکی زخمی

  

درگئی ( نمائندہ پاکستان) درگئی سلگرو میں ہوائی گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ سخاکوٹ گلو شاہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 70سالہ بزرگ چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید بارشوں سے اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی گاؤں میں دیواریں منہدم ہوچکی ہیں تا ہم کسی بڑے نقصان کا اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوا۔ حالیہ بارشوں سے سخاکوٹ کے گاؤں گلو شاہ میں کمرے کی چھت گرنے کے نیتجے میں ایک معمر 70سالہ شخص ورکوٹے خان جاں بحق ہواجبکہ درگئی کے نواحی گاؤں سلگرو میں نبیلہ دختر حضرت خان ہوائی گولی لگنے سے زخمی ہوئی جیسے فوری طور پر درگئی ہسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -