تحصیل ناظم بلامبٹ اپنے اختیارات سے بے خبر ہیں،سیف اللہ

تحصیل ناظم بلامبٹ اپنے اختیارات سے بے خبر ہیں،سیف اللہ

  

تیمرگر ہ ( بیو ر و رپو ٹ )تحصیل کونسل بلامبٹ کے اپوزیشن لیڈرسیف اللہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل ناظم بلامبٹ اپنے اختیارات سے بے خبر ہے اور ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ بحثیت اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل کے فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہے ہیں اور ہر فیصلہ میں تحصیل کونسل کے ممبران کی رائے نظر انداز کر کے اپنے من پسند فیصلے کر رہے ہیں جو کہ ہمیں قبول نہیں جماعت اسلامی تحصیل بلامبٹ کے پسماندگی اور مسائل کا ذمہ دار ہے ہم پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گئے ، انہوں نے کہاکہ چیف پیسکو کی کھلی کچہری میں اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نہ دینا ان کے ساتھ نا انصافی ہے اور ہم اس اقدام کے پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ خال فیڈر کا تین دفعہ افتتاح ہو گیا لیکن اب تک اس پر تعمیراتی کام شروع نہ ہو سکا ، انہوں نے کہاکہ تحصیل خال فیڈر کیلئے فنڈواپڈا حکام نے مختص کیا ہے لیکن فیڈر پر پی ایم ایل (ن) اور جماعت اسلامی اپنی اپنی نمبر سکور کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ بار بار فیڈر کی افتتاح کے بجائے اس پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کے مسائل میں کمی اجائے، ترقیاتی فنڈز بلاامیتازتقسیم کیا جائے اور ضلعی کونسل کی طرح تحصیل کونسل کے ترقیاتی فنڈز بھی مساوی تقسیم کیا جائے،

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -