شانگلہ میں بارش کاسلسلہ جاری پہاڑوں پر ہلکی برفباری

شانگلہ میں بارش کاسلسلہ جاری پہاڑوں پر ہلکی برفباری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری ( نمائندہ پاکستان )شانگلہ میں چھوتے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی جاری ، وادی شانگلہ میں ٹھنڈ کا راج شروع ،تیز اور سرد ہوائیں جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ، مسلسل بارشوں سے الپوری تا کروڑہ روڈ۔الپوری تا لیلونئی روڈ، کروڑہ تا الندر روڈ پر جگہ جگہ سلایڈینگ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا،پانی کی بہاو میں اضافہ،سیلاب کے پیش نظر خان خوڑ دیم کی سپل وے کھول دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ گردونواح میں جمعرات کے شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ چھوتے روز بھی جاری رہا،جبکہ ہفتے کے صبح سے شانگلہ کے بالائی پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف ہوئی، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ،سردی کی شدت میں اضافہ ،مسلسل بارشوں اور ہلکی برف باری سے مین شہراہوں سمیت لنکس روڈ پر سلایڈینگ۔ بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا، سردی کی شدت میں ا ضافہ،وادی شانگلہ میں ٹھنڈ کا راج دوبارہ شروع ، شانگلہ کے میدانی علاقوں لیلونئی،شاہ پور، بشام ،دندی،پورن الوچ،چکیسر، کروڑہ،رانیال ،کماچ نصرت خیل،مارتونگ میں موسلا دھار بارش جاری ہے، جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں سپین سر، شلخو سر، مان سر،چانگا سر،اجمیر سر، کاپر بانڈہ اور دیگر پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برف باری ہوئی،سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کئے ،محکمہ مو سمیات نے شانگلہ گردونواح میں مزید بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں پر ہلکی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔