آل پارٹیز کاجرگہ بارش سے متاثرہ شمالی وزیرستان کے کیمپوں کا دورہ

آل پارٹیز کاجرگہ بارش سے متاثرہ شمالی وزیرستان کے کیمپوں کا دورہ

  

بنوں(نمائندہ پاکستان)آل پارٹیز جرگہ کے سربراہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بارش کی وجہ سے متاثرہ شمالی وزیرستان کے کیمپوں کا دورہ،نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر متاثرین شمالی وزیرستان کی مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز جرگہ کے سربراہ ملک حضرت علی خان وزیر نے رابطہ کار فرزند وزیر اور ٹیم کے ہمراہ نالہ کاشو اور آدھمی پل کے مقام پر خیموں میں رہائش پذیر متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت،صوبائی حکومت،ایف ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور این جی اوز سے پرزور مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان کے عوام جو کہ بارش کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں انہیں فوری طور پر سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے کیونکہ یہ لوگ ملک کی حاطر اپنا سب کچھ قربان کرکے نقل مکانی کرچکے ہیں یہ ہمارے محسن اور مہمان ہیں انکی ہر قسم کی جانی ومالی امداد ہم سب کا فرض ہے انہوں نے متاثرین شمالی وزیرستان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ جس مقام پر رہائش پذیر ہیں یہ70ہزار کنال اراضی احمد زئی وزیر کی مشترکہ ملکیت ہے اور جب تک آپ یہاں رہائش پذیر ہیں حکومت سمیت کوئی آپ سے کرایہ نہیں لے سکتا ہے انہوں نے حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ان متاثرین کی جلد واپسی کیلئے فوری اقدامات کریں کیونکہ بنوں میں ان متاثرین کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -