گٹ بیلہ کیلئے ڈپٹی کمشنر کا کردار کلیدی رہا ہے، مصطفے خان کنڈی
ٹانک(بیورورپورٹ)ضلع ناظم ٹانک مصطفی خان کنڈی نے کہا ہے کہ گٹہ بیلہ کے لئے ڈپٹی کمشنر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے علاقہ جٹاتر کی ترقی و خو شحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی تاکہ جٹاترز کی محرمیوں کا ازالہ ہو سکے پانی کے بہاؤ سے بحہ جانیوالے گٹہ بیلہ کو پھر سے باندھنے کے لئے تمام تر کوشیش کی جائیں گی تاکہ بنجر زمینوں کو کاشت کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہ گٹہ بیلہ کے لئے ڈپٹی کمشنر نے عوامی رائے کا احترام کیا ہے اور قانون کے مطابق انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر جتاٹر کی عوام ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور وہ ڈپٹی کمشنر کے کردار سے مطمئن ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ گٹہ بیلہ کو دوبارا باندھنے کے لئے اور فنڈ ز کی فراہمی کے عملی اقدامات اٹھائے گی اور اس کے لئے ہر پہلو پر غور کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ علاقہ جٹاتر کی بنجر زمینوں کی سیرابی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔