صوبائی وزیر انیسہ زیب کا اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان کے حادثے پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر انیسہ زیب کا اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان کے حادثے پر اظہار ...

  

پشاور(پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کی وزیر معدنیات ،مائنز اور محنت انیسہ زیب طاہر خیلی نے اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان میں رو نما ہونے والے حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب اورکزئی ایجنسی میں شدید بارشوں کی وجہ سے کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں پھنسے محنت کشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے صوبائی وزیر کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کیلئے صوبے سے بھی ایک ٹیم مزکورہ جگہ بھیجی گئی جس نے محنت کشوں کو بحفاظت نکالنے کے سلسلے میں امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں صوبہ بھر میں مکانات گرنے سمیت ہونے والے مالی و جانی نقصان پر بھی گہرے افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -