حاجی سدید الرحمان کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

حاجی سدید الرحمان کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

  

الپوری( بیورورپورٹ )شانگلہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی سدید الرحمان نے گذشتہ روز ہنگو کویلہ کان میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے،واقعے پر اظہار افسوس ،قیمتی جانوں کی ضیاع پر دکھ و درد کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کو ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، حادثے میں ذخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لئے دعاکی، انہوں نے گورنر،صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرائے اور جن لوگوں نے سیکورٹی مژرز اور سیفٹی کو بالئے طاق رکھ کر ان لوگوں کو مروایا ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے،انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر حکومتی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ غم زدی خاندانوں کو فوری ریلف دے اور مین میں ذخمی ہونے والوں کی مفت اور فوری علاج کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -