نظریہ پاکستان ملک کی تعمیر وترقی ‘ خوشحالی کا ضامن ہے ‘ شیخ یعقوب

نظریہ پاکستان ملک کی تعمیر وترقی ‘ خوشحالی کا ضامن ہے ‘ شیخ یعقوب

  

ڈیرہ غاز یخان مظفرگڑھ( نمائندہ خصوصی ‘خبر نگار‘ تحصیل رپورٹر )نظریہ پاکستان ملک کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی کا ضامن ہے ۔قرارد اد پاکستان کے مقاصد کوعام کرنے کیلئے تحریک پاکستان کے شہداء اور کارکنان کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے نئی نسل کو نظریہ پاکستان ،تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اسباب و مقاصد اور ان کی منزل کی آگاہی کے لئے اقدامات کرنے چائیں ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء مشائخ امن کیمٹی اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان سیمینار سے مرکزی چئیر مین نظریہ پاکستان رابطہ کونسل پاکستان شیخ محمد یعقوب ،ڈی سی او مظفرگڑھ حافظ شوکت علی ،ایم پی اے حماد نواز ٹیپو ،ایم پی اے ملک احمد کریم قسور لنگڑیال ،اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی ، ،الشیخ ابو ہریرہ ،سید اختر حسین بخاری ،سید حلال جاوید کاظمی ،نجیب الرحمن ایڈووکیٹ ،رانا محمد اسلم ساغر ،سید محمد علی رضوی ،قاری عبدالغنی ثاقب ،سید سعید احمد بخاری ،رشید احمد شیروانی ،سید ناصر علی شاہ ،قاری غلام مصطفی سعیدی ،سید غلام علی بخاری ،قاری ظفر کوثر چشتی ،قاری ابو عاصم ،قاری عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہون نے کہا کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان میں سیاسی ،معاشی اور سماجی زندگی میں روح پاکستان کو بیدار کرنا ہوگا ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آرمی جو ہر محاز پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والے کا انگ انگ توڑ دیں گے بھارت اور امریکہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے بھارت سرکا ر دہشت گردوں کو اسلحہ ودیگر وسائل فراہم کرکے بلوچستان ،سندھ اور دوسرے علاقوں میں تخریب کاری پروان چڑھانے کے لیے بے پناہ سرمایہ خرچ کررہی ہے ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت اور دہشت گردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -