عوامی مشکلات میں کمی لانا وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے، حسین جہانیاں گردیزی

عوامی مشکلات میں کمی لانا وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہے، حسین جہانیاں گردیزی

  

خانیوال 228کبیروالا+بٹہ کوٹ (نمائندہ خصوصی 228نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن میں عوام کی مشکلات میں کمی لانا اولین ترجیح ہے ،لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرئزاڈ ہونے سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

عوام کو’’اراضی ‘‘ کے معاملات میں بہتر سہولیات کی فراہم ہورہی ہیں،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی محکمانہ کارکردگی میں پٹواری کے ان تھک کردار اور قابل ستائش خدمات کو کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان خیالات کا اظہارممبر پنجاب اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی نے ’’لینڈ ریکارڈ سنٹر ‘‘ کبیروالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے جذبے کے تحت تمام شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ اینڈ ریکارڈ کبیروالا محمد عرفان سرفراز اور انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹرحافظ ضیاء الرحمن نے اپنے خطابات میں شرکاء تقریب کو بتایا کہ تحصیل کبیروالا میں260 مواضعات ہیں،جن میں سے 220مواضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے ،تاہم میں 135 مواضعات کے کمپیوٹرئزاڈ ریکارڈ پر سروس فراہم کی جارہی ہے،جبکہ دیگرمواضعات کا ریکارڈ تاحال محکمہ مال کے پاس ہے ،مکمل ریکارڈ کے کمپیوٹرئزاڈ ہونے کا انتظار کرکے اراضی سنٹر کو آپریشنل کرتے تو شاید اس میں کئی سال لگ جاتے ،آپریشنل ہونے سے لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائز ہونے کی صورت میں سامنے آنیوالے چھوٹے موٹے مسائل پر احسن طریقے سے قابو پایا جارہاہے ۔تقریب میں تحصیل دار ملک ندیم احمد ،نائب تحصیلدار ان سید توقیر حسین عبدالمجید ،،سید منتظر مہدی،ڈاکٹر ریاض احمد، افضل جوتہ،میاں عبدالحفیظ،سید ذوالقرنین حیدر ،حسین روفی ،حافظ علی نادر خان ،نزاکت حسین ،مبشر حسن ،محمد حسین ،حافظ علی شان،عبدالغفار،عمران حسین ،ساجد حسین ،ملک عمرطارق،صفدر حسین ،حفیظ الرحمن فاروقی ،زاہد عباس،رانا صداقت شان،رانا سلیم عاقل،عثمان رشید،محمد ابوبکر ،سردار غلام حسین خان سیال،چوہدری محمد علی ایاز،فرحان ساجد خان ،محمد نعیم ،،محبوب خان ،زبیر خان غوری ،ندیم حسین ،نائلہ اشفاق سمیت معززین علاقہ ،کسانوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -