مسلم لیگ ن کی قیادت نے بینظیر بھٹو کی مفاہمانہ پالیسی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی فرخ رضا

مسلم لیگ ن کی قیادت نے بینظیر بھٹو کی مفاہمانہ پالیسی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں ...

  

خان پور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رکن صوبائی کونسل میجر (ر)فرخ رضاخان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا اور عوام کا ایک سمندر پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد کی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جھلک دیکھنے کو بیتاب ہیں۔وہ یہاں سردار اعجاز خان جتوئی ،رئیس کلیم چاچڑ،شیخ وقاص کے ہمراہ لاہور سے خانپور پہنچنے پر اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت ناعاقبت اندیش ہے اور انہوں نے شہید بی بی بینظیر بھٹو کی مفاہمانہ پالیسی کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ مفاہمت کو فروغ دیا اور اپنے طور پر بننے والے خادم اعلیٰ کی بڑھکوں کو بھی نظر انداز کیا لیکن اس وقت نواز حکومت اسٹیبلشمنٹ کا بے بی بن چکی ہے اور جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -