سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے ‘ احمد یار ہنجرا

سیاسی وعسکری قیادت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے ‘ احمد یار ہنجرا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ میاں برادران نے معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیاہے،وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری وساری ہے،عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشگردی کی کوئی گنجائش نہیں، وطن عزیز میں امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ ملک وقوم کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے بے حد ضروری ہے اس لئے سیاسی وعسکری قیادت دہشگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہے،انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ضرب عضب اپریشن جاری رکھا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے153میں مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے اور مسلم لیگ ن کے رانا قاسم نون تاریخی فتح سے ہمکنار ہوں گے،اس موقع پر نامزد چئیر مین میو نسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار ،جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین،جمیل خان چانڈیہ،چوہدری عبدالماجدمحمد اظہر فاروق ودیگربھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -