ٹیکنیکل فالٹ آنے سے مل بند ‘ شوگر ملیں کسانوں سے کٹوتی کرنے لگیں

ٹیکنیکل فالٹ آنے سے مل بند ‘ شوگر ملیں کسانوں سے کٹوتی کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان)حسیب وقاص شوگر ملز چالو ہونے سے مقامی کاشتکاراپنے کماد کی فصل کو حسیب وقاص شوگر ملزمیں فروخت کرنے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

لگے گزشتہ روزحسیب وقاص شوگرملز میں ٹیکنیکل فالٹ آنے سے ملز انتظامیہ نے شوگر مل فالٹ ختم ہونے تک گیٹ بندکردیا‘جس پر کاشتکاروں نے رحمن حاجراں ملز اوردیگر شوگرملوں کو گنا فروخت کرنا شروع کردیا مگران ملوں نے کاشتکاروں سے کٹوتی شروع کردی جس پر کاشتکاروں اللہ بخش ،احمد نبی،خدابخشی،سانول خاں،بلال گوپانگ،صفدرحسین،ملازم شکرانی،واحدبخش،طالب حسین،راشد حسین،محمدایاز گوپانگ،چوہدری امجد علی ودیگر نے حسیب وقاص شوگرملز کے مالک میاں الیاس معراج سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزکا ٹیکنیکل فالٹ فوراً دورکروا کر کم از کم ایک ماہ مزید ملز کو چالو رکھیں تاکہ کسان اپنی فصل فروخت کرسکیں ۔