جمالدین والی میں ملکی تاریخ کا عظیم جلسہ ‘ بلاول بھٹو کے استقبال پروگرام کو حتمی شکل دیدی ‘ مرتضیٰ محمود

جمالدین والی میں ملکی تاریخ کا عظیم جلسہ ‘ بلاول بھٹو کے استقبال پروگرام کو ...

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہے‘جمالدین والی میں ملک کی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ عام ہو گا بلاول بھٹو زرداری کا جمالدین والی پہنچنے پر مثالی استقبال کیاجائیگا ‘منتخب چےئرمین یونین کونسل ‘وائس چےئرمین اور عہدیداران ‘کارکنوں کو قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں لائینگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مرتضیٰ محمود نے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وہ خود تمام یونین کونسلوں اور شہری وارڈوں میں جاکر چےئرمینوں ‘وائس چےئرمینوں ‘کونسلروں کے ہمراہ عہدیداران ‘کارکنان سے ملاقاتیں کرینگے انشاء اﷲ تحصیل صادق آباد سے ایک لاکھ سے زائد افراد جلسہ میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہ پر آنیوالے تمام چکوک اور شہروں میں پیپلزپارٹی کے پرچم اور پینا فلیکس لگائے جائیں گے جبکہ صادق آباد شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں پیپلزپارٹی کے پرچم اور پینا فلیکس نصب کیے جائیں گے ۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رئیس محمد دین ورند‘ سٹی صدر ارشد جاوید‘جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن سمہ‘ حافظ فیض الرحمن‘ سردار ظفر عباسی نے شرکت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -