تحریک انصاف کا جلسہ ‘ سابق خواتین عہدیداروں کا سٹیج پر جانے سے روکنے پر احتجاج ‘ مستعفی ہو نے کی دھمکی

تحریک انصاف کا جلسہ ‘ سابق خواتین عہدیداروں کا سٹیج پر جانے سے روکنے پر ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستا ن تحریک انصاف کے جلال پو ر کے جلسہ ملتا ن کی سابق خواتین عہدیداران کو سٹیج پر جانے سے روک دیا گیا جس پر کئی خواتین رہنما قائدین کے سامنے احتجاج تفصیل کے مطابق جلال پو رمیں پاکستان تحریک انصاف کے جلال پو کے جلسہ میں سابق ضلعی صدر خواتین ونگ سبین گل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی زیب النساء قریشی کو اسٹیج کی طرف جانے سے روک دیا گیا جس پر انہوں نے جلسہ گاہ میں احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف میں ورکرز کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اگر پی ٹی آئی کے ورکرو ں کے ساتھ اسی قسم کو رویہ اختیا ر کیا گیا تو ورکرز پارٹی سے مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -