مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام حقوق نسواں بل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ بل کی کاپیاں نذر آتش

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام حقوق نسواں بل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ بل ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلدیث ملتان کے زیر اہتمام حقوق نسواں بل کے خلاف بوسن روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ شیخ محمد شریف چنگوانی نے کی اس موقع پر علامہ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

عنایت اللہ رحمانی ، علامہ عبد الحی اثری ، قاری محمد عابد ، قاری عطا ء اللہ عزیز قااری ہدایت اللہ رحمانی ، سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے علما ء کرام خواتین کے حقوق کے سب سے بڑے داعی ہیں پنجاب اسمبلی کا منظور کردہ خواتین بل مترادف بل ہے جو قرآن و سنت کے منافی ہے حقوق کے نام پر عورت کی بے توقیری بر داشت نہی کی جائے گی انہوں نے کہاہے کہ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے خواتین بل کی کاپیاں نذر آتش بھی کی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -