سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی ‘ حکام انصاف فراہم کریں ‘ مظہر یعقوب

سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی ‘ حکام ...

  

خانیوال ( نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی خانیوال (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کے رہائشی امریکہ پلٹ نوجوان کی گاڑی کو ٹکر ،نوجوان زخمی ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے امریکہ پلٹ خانیوال کے رہائشی نوجوان مظہر یعقوب کی گاڑی کو ٹکرماردی ۔مظہر اوراس کے اہل خانہ نے موقع پر موجود مقامی پولیس کے خلاف شدید حتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔مظہر یعقوب نے خانیوال پہنچتے ہی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،موسیٰ گیلانی اور موقع پر موجود مقامی پولیس کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوبچوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ بھلوال سے بہاولپورجارہاتھاکہ بستی ملوک کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی حلقہ 153میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے جس کی وجہ سے اس نے میری گاڑی کوسائیڈماری۔مقامی پولیس کی مدد سے موسیٰ گیلانی کی گاڑی کوبستی ملوک کے قریب رکوا لیا اور موٹروے پولیس کوکال کی موٹروے پولیس کے ساتھ ہی مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔جہاں مقامی پولیس نے مجھے اور میرے اہلخانہ کودھمکیاں دیں۔مظہر یعقوب نے پریس کانفرنس کے دوران پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ انصاف فراہم کیا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -