بھٹہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ نہ کرنے پر آج ڈی سی او آفس وہاڑی تک سائیکل ریلی نکالی جائیگی ‘ صفدر عباس

بھٹہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ نہ کرنے پر آج ڈی سی او آفس وہاڑی تک سائیکل ریلی ...

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) آج 14مارچ کو بھٹہ مزدوروں کی اُجرت میں(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

اضافہ نہ کر نے اور ریت پر ناجائز ٹیکس وصولی ، معاشرے میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور ٹی ایم او میلسی کی نہ انصافیوں کے خلاف ٹبہ سلطان پور سے ڈی سی او آفس وہاڑی تک ایک بڑی سائیکل ریلی نکالی جائے گی یہ بات مزدور لیڈر حلقہ پی پی238انہوں نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے بتائی محمدصفدر عباس خان منیس نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں بھٹہ مزدوروں کی اُجرت میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن ضلع وہاڑی کے بھٹہ مزدوروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر کے اُنہیں مالی طور پر پریشان کر نے کا سلسلہ جاری ہے انہوں ںے کہا ہماری حتجاجی ریلی پر امن ہوگی اس موقع پر ظفر عباس خان منیس ، کاشف میتلا ، چوہدری سلیم آرائیں ، ملک ظفر میتلا ، الیاس ٹانوری ، ملک ہاشم میتلا ، خالد یڑھی والا ، وقاص گوندل ، اللہ دتہ صاحبزادہ ،صدر کسان مزدورراج شمشیرسوہلہ،عابد کھوکھر ، مستری سعید ، لالہ اکرم وڑائچ ، الیاس گجر اور محمودجہلمی بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -