انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی،انتظامات مکمل

انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی،انتظامات مکمل

  

ملتان،میلسی،بہاولنگر،مظفرگڑھ،بدھلہ سنت (نمائندہ پاکستان،نمائندگان)محکمہ صحت کی جانب سے3روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔جس میں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ملتان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق محکمہ صحت ملتان کی جانب سے آج سے ضلع ملتان میں تین روزہ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔اس دوران 7لاکھ9ہزار 999 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ اس کا 2روز تک فالو اپ بھی جاری رہے گا۔ اس حوالے سے ای ڈی او ہیلتھ ملتان نے مختلف پولیوٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابقفوکل پرسن برائے انسداد پولیومہم تحصیل میلسی نذرمحمد خان نے کہاکہ تحصیل میلسی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے چکی ہے اورتقریبا177048پانچ سال سے کم عمربچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 365ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ۔بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق3روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز،مہم 14مارچ سے 16مارچ تک جاری رہے گی ۔پولیو مہم کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صغیر احمد چوہدری نے بتا یا ہے کہ پولیومہم کے دوران ضلع بھرکی 135یونین کونسل میں 4لاکھ 92ہزار233بچوں کو پولیوسے بچاؤکیلئے قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پولیومہم کے دوران 1110ٹیمیں لیں گی۔مظفر گڑھ سیتحصیل رپورٹرکے مطابق تین روزہ قومی پولیو مہم سے شروع ہو رہی ہے ۔یہ بات ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول نے میڈیا نمائندگان سے بات کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ کی آبادی 3917910ہے جبکہ اس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی تعداد 776658ہے جس کیلئے 1743ٹیمیں بنائیگئی ہیں جو کہ گھر گھر ،ریلو اسٹیشن ،بس اسٹینڈ ،سکولوں اور ڈسپنسریوں میں 5سال کے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گی۔بدھلہ سنت سے نامہ نگارکے مطابقپولیوآج میں انسداد پولیو مہم کل 14 مار چ سے شروع ہوگی جسکے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -