حاصل پور،سرکاری ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کا ڈلیوری مریضوں کو چیک کرنے سے انکار،پرائیویٹ آپریشن کی ہدایت

حاصل پور،سرکاری ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کا ڈلیوری مریضوں کو چیک کرنے سے ...

  

حاصل پور(نامہ نگار) سول ہسپتال میں خواتین ڈلیوری مریضوں کے آپریشن بند۔ تفصیل کے مطابق اولڈ حاصل پور کے رہائشی محمد اظہر حسین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میں نے اپنی ہمشیرہ(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

کا پرائیویٹ ہسپتال فیملی ہسپتال جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال حاصل پور لیڈی ڈاکٹر مسرت شفیق گائنی وارڈ کا ہے اور میں اپنی ہمشیرہ کی ڈلیوری کے لیئے وہاں گیا تو لیڈی ڈاکٹر مسرت شفیق نے آپریشن کے لیئے تقریبا 18 ہزار روپے فیس مانگ لی۔تو میں نے اپنی ہمشیرہ کو سرکاری ہسپتال میں داخل کروا دیا انہوں نے کہا کہ جب لیڈی ڈاکٹر مسرت شفیق سرکاری ڈیوٹی ہسپتال راؤنڈ میں آئی اور مریضوں کو چیک اپ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو وہی مریض ہے جو میرے پرائیویٹ ہسپتال میں آئی تھی تو لیڈی ڈاکٹر نے ڈلیوری مریض کو چیک اپ کرنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال خرم کے پاس ڈاکٹر مسرت شفیق کے رویہ اور مریضہ کو چیک اپ نہ کرنے سے آگا ہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی میں نے اپنی ہمیشرہ کا فوری آپریشن دوسرے پرائیویٹ ہسپتال سے کروایا ۔انہوں نے کہاہے کہ اگر حکام بالا نے کوئی نوٹس نہ لیا تو عدالت چوک حاصل پور میں احتجاجا دھرنا دیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -