ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،45ملزم پکڑ لیے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،45ملزم پکڑ لیے

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی ۔03منشیات فروشوں،13جواریوں،03پتنگ بازوں،10ناجائز اسلحہ رکھنے والے،02آتش بازی کرنے والے اور04اشتہاری مجرمان سمیت45ملزمان گرفتار۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم خلیل احمد سے 15لیٹر شراب برآمد ، جبکہ پولیس(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تھانہ سٹی جلالپورنے ملزم ولی محمد سے 250گرام چرس ،جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد ارشد سے 125گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملز شاہد سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں۔ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اختر سے بندوق12بور ، ملزم اختر ولد فدا حسین سے بندوق12بور ، ملزم اسلم سے بندوق 12بور معہ 02گولیاں ،ملزم اکرم سے بندوق12بور، ملزم انور سے بندوق12بور ، ملزم نجف سے رپیٹر پمپ ایکشن معہ 17گولیاں ، ملزم اللہ یار سے بندوق12بور ، جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد شفیق سے پسٹل 30بور معہ 05گولیاں ،اور ملزم محمد اسماعیل سے پسٹل 30معہ 04روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان اسلم ، افضل ،ندیم،قاسم ،عامر،مظہر کو بلئیرڈ جواء کھیلتے ہوئے قابو کرلیاجبکہ ملزمان غفران ، بلال، نوید،نعیم،اصغر،نذر،محبوب کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم وسیم کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان عمران،دانش ، شہباز اور انور کو شادی کی تقریب میں آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے، جبکہ پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم محمد ناصر کو آتش بازی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم طحہٰ سے 02پتنگیں معہ 01گوٹا، ملزم عبدالسمیع سے 02پتنگیں معہ 1گوٹااور ملزم محمداحسن سے 4پتنگیں معہ1گوٹا برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم خان محمد کو تیز رفتاری اور غفلت سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔پولیس ضلع ملتان نے04اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے 04کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -