سیت پور‘ کالے یرقان سے نوجوان چل بسا 1 ماہ میں 10 ہلاکتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش

سیت پور‘ کالے یرقان سے نوجوان چل بسا 1 ماہ میں 10 ہلاکتوں پر شہریوں کا اظہار ...

  

سیت پور (نمائندہ پاکستان ) کالے یرقان میں مبتلا نوجوان دم توڑ گیا ،ایک ماہ میں کالے یرقان میں مبتلا 10نوجوان موت کی آغوش میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

چلے گئے ۔تفصیل کے مطابق موضع کوٹلہ اگر بستی نیازی کا رہائشی عبدالستار نیازی ایک ہفتہ قبل کالے یرقان میں مبتلا ہواعلاج معالجہ کے باوجود طبیعت نہ سنبھل سکی اور مختصر علالت کے بعد دم توڑ گیا اس کے علاوہ بستی غریب شاہ والا کے نوجوان سجاد حسین ،سعید احمد ،موضع بیٹ چنہ کے جام امداد حسین ،بستی کلاچی کا محمد اسلم ،بستی سانگی کے منظور حسین سانگی اور بستی قصائی والا کے اظہر حسین سمیت 10نوجوان کالے یرقان میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -