ملتان میٹرو منصوبہ، چونگی نمبر9پرروٹری کی کنکریٹنگ کاعمل شروع ہوگیا

ملتان میٹرو منصوبہ، چونگی نمبر9پرروٹری کی کنکریٹنگ کاعمل شروع ہوگیا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی )ملتان میٹر وبس پراجیکٹ کے سلسلے میں چونگی نمبر 9پر زیر تعمیر روٹری کی کنکریٹنگ کا آغاز کر دیا گیا اس روٹری کی شٹرنگ کا عمل 60یوم تک جاری رہا کنکریٹنگ سے(Cast At Place) ٹیکنالوجی کے ذریعے پلرز پر ہی گرڈرز تعمیر کئے جائیں گے یہ روٹری )ٹرانسفر سٹیشن) بسوں(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کا رخ موڑنے کیلئے استعمال ہوگی یہ بات چیف انجینئر و ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو بس پراجیکٹ صابر سدوزئی نے روٹری پر جاری ترقیاتی کام کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد پرویز، ایکسیئن امانت علی ، ایس ڈی او منعم سعید، زیڈ کے بی کے پراجیکٹ منیجر رجب علی ،جنرل منیجر عابد زیدی اور ریذیڈنٹ انجینئر شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف انجینئر نے بتایا کہ یہ روٹری 2حصوں پر مشتمل ہے جسکے پہلے حصے کی کنکریٹنگ جاری ہے جسکا ایریا 960کیوبک میٹر ہے اور یہ 10سپین پر مشتمل ہے کنکریٹنگ کے عمل میں باٹم سلیب اور گرڈر ویب تعمیر کی جائیں گی جبکہ 5یوم کے بعد روٹری کے دوسرے حصے کی کنکریٹنگ شروع کی جائے گی جسکا ایریا اسکے برابر ہے انہوں نے بتایا کہ اس روٹری کا ایک موڑ قریبی نجی بینک اور دوسرا واسا ڈسپوزل کے ساتھ تعمیر کیا گیاہے جس کا ریڈس10میٹر ہے اور یہ پاکستان کے فلائی اوور کا سب سے بس شارپ کروو Sharp Curve)) ہے صابر خان سدوزئی نے بتایا کہ کنکریٹنگ کے عمل کی ڈراؤن کے زریعے ویڈیو تیار کی جا رہی ہے اور تعمیر کا عمل ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کا فیز 2شروع ہو نے کی صورت میں اسے اس روٹری سے لنک کیا جائے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -