ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ 3 شدید زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ‘ 3 شدید زخمی ہوگئے

  

ملتان ‘ٹھٹھہ صادق آباد ‘ شاہ جمال (کرائم رپورٹر ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) ٹریفک حادثات میں 4افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق وہاڑی چوک کے قریب گزشتہ صبح تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا جس کے باعث اشفاق ، ظہوراور اسرار زخمی ہوگئے ،‘ جہاں رکشہ ڈرائیور اشفاق زخمو ں کی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔دریں اثناء بہالپور بائی پاس کے قریب 12سالہ محمد امجد موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں محمد امجد گر کر سر میں چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پل 14کے علاقہ بھڑکی کے قریب ملتان روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل مار دی جس سے چک نمبر114دس آر کے رہائشی چوہدری ریاض گل موقع پر جاں بحق ہو گئے پولیس تھانہ جہانیاں نے ڈرائیور کو کار سمیت تحویل میں لے لیا ہے۔حادثہ میں جاں بحق چوہدری ریاض گل بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے رکن چوہدری عامر ریاض گل ایڈووکیٹ کے والد تھے صدر بار ایسوسی ایشن جہانیاں چوہدری جمال ناصر ،سیکر ٹری بار ذوالکفل ڈھلوں ،جوائنٹ سیکر ٹری راشد تبسم واہلہ‘محمد لطیف خٹک،چوہدری شفیق خاور،چوہدری ثناء اللہ جٹ،چوہدری حبیب اللہ وڑائچ ایڈووکیٹس ،ایم پی اے کرم داد واہلہ، وحید سردار سندھو، شان گل،حکیم عبدالمجید سلیمانی ،خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء شاہ جمال کی نواحی بستی لتڑیں کے رہائشی دو بھائی 22 سالہ محمد آصف اور 20 سالہ محمد عامر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ عثمان کوریہ سے واپس آتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار مظفر گڑھ کے رہائشی محمد مجاہد اور محمد طارق آپس میں ٹکرا گئے جس سے محمد آصف موقع پر جاں بحق جبکہ چھوٹا بھائی محمد عامر سمیت محمد مجاہد اور محمد طارق شدید زخمی ہوگئے جن کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ریفر کر دیا جبکہ ان کے ساتھی موٹر سائیکل پر سوار 3معصوم بچہ معظم عابد معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -