وطن عزیز کیخلاف بھارتی سازشیں عروج پر ‘ شدت پسندی کو پروان چڑھایا جارہا ہے ‘ عبدالرحمن مکی
ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت ا لدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما اور سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا مضبوط و مستحکم ہونا بیرونی قوتوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔منظم منصوبہ بندی کے تحت ملک میں فرقہ واریت اور شدت پسندی کو پروان چڑھا یا جارہا ہے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کیخلاف بھارتی سازشیں عروج پر ہیں۔انڈیا بلوچستان،سندھ اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور لسانیت کو ہوا دے رہا ہے۔مغربی ملکوں کی خوشنودی کیلئے پاکستان کو لبرل بنانے اور نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے دور رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔پاکستانی فوج کو عرب ممالک اپنا عسکری قائد مانتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جماعت الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد ،مفتی زبیر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اوریہی اس کا اصل مقصد ہے۔ دو قومی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔آج ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا نظریہ تھا کہ جس پر پاکستان کا قیام معرض وجود میں آیا۔مسلم حکمران یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ممالک میں مغرب کے نظاموں کو رائج کیا جائے۔آزادی نسواں کی بات کر کے تحفظ حقوق نسواں بل جیسے قانون بنائے جا رہے ہیں ۔لیکن در حقیقت یہی وہ چیزیں ہیں جس سے مغر ب میں عورت ہوس کا نشانہ بن کر رہ گئی ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔وطن عزیزپاکستان کو لبرل اور سیکولر بنانے کی کوششیں قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔