سب سول سیکرٹریٹ نہ دینے والے صوبہ کیا دینگے،ظہور دھریجہ

سب سول سیکرٹریٹ نہ دینے والے صوبہ کیا دینگے،ظہور دھریجہ

  

ملتان(سٹی رپورٹر )سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ سب سول سیکرٹریٹ نہ دینے والے صوبہ کیا دینگے ؟ گورنر نے ایک دن سیکرٹریٹ کی بات کی دوسرے دن تردید کر دی ،(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

گورنر کو اختیار نہیں ملتے تو گھر آ جائیں۔ وہ معروف دانشور رانا محبوب اختر کی سرائیکی کتاب ’’ اجوکی گالھ ‘‘ کی تقریب رونمائی میں خطاب کررہے تھے ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سبق یہ ہے کہ نئی آئین ساز اسمبلی وجود میں لا کر ایسا آئین بنایا جائے جس میں پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کے نمائندے موجود ہوں۔ نئے آئین میں سندھی ، سرائیکی ، پنجابی، پشتو، کشمیری ، پوٹھوہاری ، بلوچی ، براہوی و ہزارہ کو قومی زبانوں کا درجہ دیاجائے ۔ دریں اثناء سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے فرید سرائیکی سنگت دیرہ غازی خان کے صدر ارشاد ناصر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ بہت جلد دیرہ غازی خان میں سرائیکی کانفرنس منعقد کریں گے ۔ وفد میں سرائیکی شعراء رامش قادری، ڈاکٹر اللہ یار، ملک اویس اور صہیب دیروی شامل تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -