خطرناک بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے ضلعی سطح پر فوکل پرسن مقرر

خطرناک بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے ضلعی سطح پر فوکل پرسن مقرر

  

ملتان (خبر نگار ) ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان نے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع میں خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے ضلعی سطح پر فوکل پرسن مقرر کر دئیے ہیں اور انہیں اپنے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

اپنے اضلاع میں خطرناک عمارتوں کی تشخیص کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن سعدیہ میر نے خطرناک عمارتوں کے حوالے سے ضلع ملتان میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ‘ لودھراں کیلئے ایکسین پبلک ہیلتھ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ ‘ ضلع وہاڑی کیلئے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ورکس اینڈ سروسز کو جبکہ ضلع خانیوال کیلئے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنے اپنے اضلاع میں خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کی تشخیص کا عمل جلد مکمل کر نے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -