ملتان سمیت نوبی پنجاب میں تیسرے روز بھی بارش، یشیبی راستے زیر آب، فصلوں کو شدید نقصان

ملتان سمیت نوبی پنجاب میں تیسرے روز بھی بارش، یشیبی راستے زیر آب، فصلوں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،کبیروالا،ٹبہ سلطانپور،خانگڑھ،کوٹ ادو، کروڑ لعل عیسن،جھوک اترا،چوٹی زیریں، حاصلپور (خبرنگار 228سپیشل رپورٹر228نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادلوں اور بارشوں کا سلسلہ برقرار ہے اتوار کے روز بھی ملتان میں سیاہ بادل چھائے رہے ۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملتان میں3.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی حالیہ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ بھی برقرارہے۔جس پر شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع کردیا۔ملتان میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت14.5اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے ادویات بھی بادل چھائے رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ18اور19مارچ کو بارشوں کا نیا سسٹم شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دریں اثناء حالیہ بارشوں کے باعث ملکی آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے وہاں جنوبی پنجاب میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بیشتر علاقوں میں ژالہ باری اور تیزہوائیں چلنے سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کاشتہ گندم کی تیار فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم بارش کاسلسلہ طوالت اختیار کر جانے کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں بیشتر علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری سے گندم کی تیار فصل لیٹ گئی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں 15من کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس سے گندم کے پیداواری اہداف متاثر ہونے کا امکان ہے اسی طرح آم کے باغات میں بور پر بارش پڑنے اور ہوامیں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے بور کالا ہونا شروع ہوگیا اور کروڑوں مالیت کے باغات بے ثمر ہونا شروع ہوگئے ۔ ماہرین زراعت وباغات نے مذکورہ صورتحال کے پیش نظر کاشتکاروں وباغبانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی فصلوں اور باغات کی دیکھ بھال کرنے کی سفارش کی ہے۔تاہم دوسری جانب کاشتکار تنظیموں نے متاثرہ کسانوں کیلئے سبسڈی دینے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کبیروالاسے نمائندہ خصوصیکے مطابق مرادمان بستی درکھان والی مسائل کا گڑھ بن گئی بارشوں کے شروع ہوتے ہی گلیاں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔مکینوں،مہر سجاد حسین، ڈاکٹر مشتاق،نبی بخش کونسلر،ڈاکٹر عبدالرحمن،مہر نذیر سنڈھل نے ڈی سی او خانیوال اور وزیر اعلی پنجاب سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹبہ سلطان پورسے نمائندہ پاکستان کے مطا بق گذشتہ دو روز سے ٹبہ سلطان پور ، چوک میتلااور گرد نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کے باعث گندم کی فصل کو نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے گندم کی اوسط پیدوار فی ایکڑ کم آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔خان گڑھسے نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک میں حالیہ بارشوں کی لہر سے جنوبی پنجاب خصوصا ڈیرہ غازی خان ڈویثرن میں آموں کے باغات کے لیے بارشیں مفید ثابت ہو رہی ہیں لیکن گند م کی فصل کے لیے بارشیں اور ژالہ باری انتہائی نقصان دہ ہے بارشوں کی وجہ سے شہر کے مختلف محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے چھٹی کے روز بھی پیٹرز اور مشینوں سے پانی نکالنا شروع کر دیا ہے ۔ کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹرکے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ3روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ سے پیوستہ شب آنے والی طوفانی موسلا دھار بارش سے نشیبئی علاقے زیر آب آگئے گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں جبکہ کئی بوسیدہ کچی عمارتیں منہدم ہو گئی،طوفانی بارش سے گندم کی فصلات سمیت آم کے باغوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہو گیا،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے تا حال جاری ہے۔کروڑ لعل عیسنسے نامہ نگارکے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 8گھنٹے تک موسلہ دھار بارش ژالہ باری اور تیز ہوا سے گندم کی کھڑی فصل لیٹ گئی اور ژالہ باری سے گندم کے دانے کو نقصان پہنچا اسی طرح شہر کے مختلف وارڈز میں پانی کے جوہڑ لگ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ژالہ باری مڑھا والی آسن والی کے علاقوں میں ہونے کی اطلاع ہے ۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھوک اترا وگردو نواح میں حالیہ دنوں ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے گزشتہ رات ہو نی والی طوفانی بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری نے فصلات گندم تباکو ،سبزی کے ساتھ مکانات کو شدید قسم کا نقصان پہنچا یا ہے دیواریں گر گئیں ہیں۔گندم کی اوسط میں کمی کا خدشہ ہے ۔چوٹی زیریں سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ رات شدید بارش اور ژالہ باری نے گندم کی فصل کو تباہ کر کے رکھا دیا۔شدید ژالہ باری سے درختوں کے سخت جان پتے بھی زمین پر گر گئے۔سیاسی و سماجی شخصیات منظور احمد چنگوانی۔ کونسلر فہیم چنگوانی ۔ سہیل اختر چنگوانی و دیگر نے وزیراعلیٰ سے متاثرہ کسانوں کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا مطالبہ کیا ہے ۔حا صل پور سے نا مہ نگا ر خصو صی کے مطا بق حا صل پور میں گذ شتہ روز ہو نے وا لی معمو لی سی با رش سے ٹی ایم اے کی کا ر کردگی کا بھا نڈا پھو ٹ گیا ۔معمو لی سی بارش سے شہر بھر میں مختلف مقا ما ت پر پا نی ٹھا ٹھیں ما ر رہا ہے ۔پو ر ے شہر میں پا نی کھڑا ہو نے کی وجہ سے سڑکیں خستہ حا لی کا شکا ر ہو رہی ہیں ۔بارش کا یہ پا نی 2دن گز ر جا نے کے با و جو د بھی نہ نکا لا جا سکا ۔جبکہ ٹی ایم اے اہلکا رو ں کے کان میں جو ں تک نہیں رینگتی شہریو ں کا کمشنر بہا ولپور ،ڈی سی او بہا ولپو ر و دیگر اربا ب اختیا ر سے مطا لبہ ہے کہ فو ری ایکشن لے کر ٹی ایم اے کی اصلا ح واحوا ل کی جا ئے اس حو الے سے جب ٹی ایم او اکر م واہلہ کا مو قف جا ننے کے لئے رابطی کیا گیا توا نہو ں نے کہا کہ افسرا ن کو سب معلوم ہے میر ی صحت پر کو ئی اثر نہیں پڑتا ۔