رحیم یار خان، جشن بہاراں کی تقریبات بدنظمی کا شکار، ایک نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی

رحیم یار خان، جشن بہاراں کی تقریبات بدنظمی کا شکار، ایک نوجوان جاں بحق، ...

  

رحیم یارخان( بیورو نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی حکومت نے جشن بہاراں اورتین روزہ فلاور شو کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیتے ہوئے تقریبات کاآغاز کیاتوآغاز کے ساتھ ہی فلاور شوودیگرتقریبات بدنظمی کاشکار ہوگئیں ‘ انتظامیہ کی جانب سے شہرسے دورفلاورشوکے انعقادسمیت دیگر تقریبات دیکھنے جانے والے عوام کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کاکوئی بندوبست نہ کیاگیاٹریفک کا مؤثر پلان نہ ہونے کی وجہ سے آمدورفت کے دوران درجنوں چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات رونماہوئے جن میں ذرائع کے مطابق 4خواتین سمیت درجنوں شہری زخمی جبکہ ایک تیمور نامی نوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھااسی طرح ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے لائے گئے شترمرغ میں سے ایک ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا‘ قیمتی جانوروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے ان کی ہلاکت پرانتظامیہ کی جانب سے خاموشی اختیارکرلی گئی ‘ اسی طرح بیلجےئم چوک سے ڈی سی اوآفس تک ہونے والی میراتھن ریس میں بھی نوجوانوں کومایوسی کاسامناکرناپڑا‘ صبح چھ بجے شروع ہونے والی میراتھن ریس تین گھنٹے سے زائدتاخیرکے بعد ساڑھے نوبجے صبح شروع ہوئی جس میں نوجوان جوش وجذبے میں نظرنہ آئے جبکہ میراتھن ریس کے لیے شہرکے تمام مین داخلی وخارجی راستوں سمیت لنک روڈزبھی عام ٹریفک کے لیے بندکردی گئیں جس سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا‘ جبکہ ضلعی حکومت ذرائع کے مطابق جشن بہاراں تقریبات کوکامیاب بنانے کے لیے تمام تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -