رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے، مصطفیٰ کمال کے حلقہ بگوش ہونے کا امکان

رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے، مصطفیٰ کمال کے حلقہ بگوش ہونے کا امکان
رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے، مصطفیٰ کمال کے حلقہ بگوش ہونے کا امکان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رضا ہارون دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال کی طرح رضا ہارون بھی 2013 کے الیکشن کے بعد ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر دبئی میں مقیم تھے تاہم پیر کو وہ اچانک کراچی پہنچ گئے اور پرائیوٹ گاڑی کے ذریعے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا ہارون دبئی سے مصطفیٰ کمال کے ساتھ شامل ہونے کیلئے آئے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آج سہہ پہر 3 بجے کمال ہاوس میں کیا جائے گا۔ایئرپورٹ پر جب رضا ہارون سے پاکستان واپسی اور مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ رضا ہارون ایم کیو ایم میں اہم ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ رابطہ کمیٹی میں بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ ایم کیو ایم کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -