القاعدہ کے مبینہ دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کا اے ٹی سی میں چالان منظور
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) القاعدہ کے مبینہ دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کےخلاف چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پریڈی تھانہ پولیس کی جانب سے مبینہ دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کےخلاف چالان پیش کیا گیا ۔ چالان میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے ،ملزم کراچی میں شہریوں سے دہشتگرد تنظیموں کے نام پر بھتہ وصول کرتاتھا اور شہریوں سے حاصل ہونے والی رقم بین الاقوامی دہشتگردتنظیموں کوبھجواتاتھا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ، بھتے کی رقم اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج نے چالان منظورکرلیا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔